بہاولپور، سیوریج میگا پراجیکٹ کیلئے فنڈز ریلیز ہونیکا امکان

بہاولپور، سیوریج میگا پراجیکٹ کیلئے فنڈز ریلیز ہونیکا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور (بیورو رپورٹ، ڈسٹرکٹ بیورو) سیوریج میگا پروجیکٹ کیلئے 23 ارب جلد جاری کئے جائیں گے، بہاولپور کی تعمیر وترقی اورعوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں سیوریج مسائل اور ان کا حل عوام کا دیرینہ مطا(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

لبہ تھا جو ہماری ترجیہات میں بھی شامل تھا، جس کیلئے23 ارب روپے مختص ہی نہیں کروائے، بہت جلد ریلیز بھی کروائے جا رہے ہیں اور بہاولپور میں بہت جلد سیوریج کے میگا پروجیکٹ پر مرحلہ وار کام شروع ہو جائیگا۔ ملک ظہیر اقبال چنڑ نے کہا کہ ایک ہی وقت میں پورے شہر کو ادھیڑنے کی بجائے مرحلہ وار اس منصوبے کو مکمل کیا جائیگا اور منصوبہ کے مطابق تین سال کے عرصہ میں اس میگا پروجیکٹ کو مکمل کیا جائیگا۔ ملک ظہیر اقبال چنڑ نے کہا کہ بہاولپور میرا گھر اور بہاولپور کے عوام میرا گھرانہ ہے، بہاولپور کی تعمیر وترقی، علاقہ کے عوام کو سہولیات کی فراہمی زندگی کا مشن یے، عوامی خدمت کے اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ سر صادق ہسپتال جیسے منصوبے مسلم لیگ ن نے ہی دیئے ہیں، مسلم لیگ ن پاکستان بھر، پنجاب بھر، بالخصوص بہاولپور کے مسائل کے حل کیلئے مصروف عمل ہے۔