گندم سکینڈل،ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے، طارق کریم

گندم سکینڈل،ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے، طارق کریم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(نیوزرپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری طارق کریم،جنرل سیکرٹری شیخ عامر سلیم،چیئرمین مرزا اعجاز علی،مختیار احمد ببی رحیم یار خان،ندیم قریشی راجن پور،رانا عظمان خانیوال،حاجی ایوب چشتیاں،سید عامر شہزاد بہاولپور،سلیم زاہد فورٹ عباس نے کہا ہے کہ گندم امپورٹ کرنے سے ملکی زرمبادلہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے قوم کے غداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گندم ا سکینڈل سے ملک کو ایک ارب ڈالر کا نقصان پہنچانے والے ذمہ داران کا تعین کر کے نیب کے زریعے انکوائری کرائی جائے ملکی گندم کی بے(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

 قدری سے کسان اور معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے حکومت کسانوں سے گندم فوری طور پر خریدے کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا گندم کی خریداری نہ ہونے سے کسان کے ساتھ ساتھ تاجر بھی پریشان ہیں اس سے پہلے بھی این ایل جی اور آ ئی پی پیز معاہدوں سے ملک کو اربوں کا نقصان پہنچانے والے کرداروں کا بھی تعین نہ ہو سکا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ کسانوں سے گندم خریداری نہ کرنے سے جہاں پر کسان پریشان ہے وہی پر گندم کی خریداری نہ ہونے سے پیسے کا انفلو نہ ہونے سے کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ گندم پاکستان کی سب سے بڑی اور اہم کراپ جو کہ معیشت کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور گندم کی فروخت کے بعد کاروبار بھی زو شور سے چلتے ہیں مگر حکومت کی بے حسی کی وجہ سے کسان کی گندم کی فصل مڈل مین کوڑیوں کے مول خرید رہا ہے جس سے کسان کی گندم پر لگائی کاشتکاری لاگت بھی پوری نہیں ہو رہی اور گندم کی خریداری نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار بھی شدید متاثر ہیں انہوں نے کہا کہ نگران دور حکومت میں گندم سکینڈل میں ملوث تمام سرکاری عہدیداران اور ان کے سہولت کاروں سے پاکستان کی لوٹی گئی رقم واپس لی جائے اور قانون سازی کی جائے کہ مستقبل میں کوئی بھی شخص یا حکومتی نمائندہ گندم یا کسی بھی اشیا کی اسمگلنگ میں ملوث ہو تو اس کی تمام جائیداد ضبط کر کے ملکی خزانہ میں جمع کرائی جائے۔