سابق وزیرمملکت غلام محمد رضا ربانی کھر متحرک، میٹل روڈ کا باقاعدہ افتتاح
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق وزیر مملکت برائے کامرس ملک غلام محمد رضا ربانی کھر نے ایک کروڑ کی لاگت سے یونین کونسل بدھ ترک والا روڈ بستی مٹھا تا بستی عرفان بدھ میٹل روڈ کا افتتاح کر دیاعوام کی خدمت عوام کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)
الیکشن میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے 24 گھٹنے حلقہ میں موجود ہوں 60 کروڑ کی لاگت سے بجلی کے کئی منصوبے آخری مراحل میں ہیں جلد بجلی کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے پچاس کروڑ کے لاگت سے روڈز سیوریج ٹف ٹائلز سولنک کے کئی منصوبوں کا افتتاح ہو چکا ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے مزید کئی منصوبوں پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا اپنے ڈیرے پر عوام کے مسائل کے حل کے لیے روزانہ موجود ہوتے ہیں تبدیلی کے دعوے دار الیکشن میں عوام سے ووٹ لینے کے بعد آپ حلقہ میں نظر نہیں آتے عوام کو الیکشن میں سبز باغ دکھائے گئے حلقہ کی عوام کو اب احساس ہوچکا ہے کہ عوام کے حقیقی نمائندہ نور ربانی کھر خاندان ہے حلقہ میں پہلے بھی جتنے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہوا تو ملک نور ربانی کھر اور انکے خاندان نے کرائیں تھے آپ بھی ہم حلقہ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اس موقع پر ملک عرفان بدھ ملک حاجی غلام عباس بدھ ملک محمد اکرم بدھ ۔ملک محمد غلام میلادی بدھ۔ملک حاجی عبد الستار بدھ (کونسلر)۔ملک شمس الدین بدھ۔ملک عارف ضیا بدھ۔ملک علی رضا بدھ۔ملک احمد رضا بدھ۔ ملک شوزب حسن بدھ۔ملک عاقل حسیب بدھ۔ملک بلاول بدھ۔ملک ظفر علی بدھ۔معظم خان ترین ملک اختر اقبال محمد محبوب سمیت دیگر موجود تھے(تصویرہمراہ)