میپکو،فنانس ڈائریکٹوریٹ انتظامیہ متحرک،جونیئر کلر ک نوکری سے فارغ
ملتان(نیوزرپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) فنانس ڈائریکٹوریٹ انتظامیہ نے جونیئر کلرک سحر ظفر کو نوکری سے برطرف کردیاہے۔ منیجر کارپوریٹ اکانٹس میپکو نے پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978کے تحت محکمانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے فنانس (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)
ڈائریکٹوریٹ میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان میں خدمات سرانجام دینے والی جونیئر کلرک سحر ظفر کو 16اکتوبر 2023 سے مسلسل غیر حاضری پر نوکری سے برطرف کیاہے۔