پاک فوج ہمارا فخر،شہدا کی قربانیاں لائق تحسین، سردار عون حمید ڈوگر 

پاک فوج ہمارا فخر،شہدا کی قربانیاں لائق تحسین، سردار عون حمید ڈوگر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خان گڑھ(نامہ نگار)پاکستانی فوج  ہمارا فخر ہے اور پاک فوج کے شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ہم آزاد فضا میں سانسیں لے رہے ہیں یہ اللہ کے کرم کے بعد پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ممکن ہے ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمد عون حمید ڈوگر نے (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

کیا انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ قابل مذمت ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لئے پاک آرمی کے جوان راتوں کو جاگ کر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور ہماری زندگیوں کو محفوظ بنا رہے ہیں وہ بلا شبہ قابل فخر اور باعث اعزاز ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی تمام افواج میں اپنا نمایاں مقام رکھتی ہے اور مضبوط ترین فوج ہے  پاک فوج کے تمام افسران انتہائی قابل فرض شناس اور ملک و قوم کے لیے مخلص وفادار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے بارے میں غلط پروپیگنڈہ پھیلانے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اپنی فوج کو مضبوط سے مضبوط ترین بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور پاک فوج کے بارے میں منفی پروپیگنڈہ کرنے والے عناصر کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے مسترد کر دیں۔کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)9 مئی کے اندوہناک سانحے کوآج ایک سال مکمل ہوگیا،مگر زخم آج بھی تازہ ہیں،اس حوالے سے سماجی شخصیات نے اپنیجذبات کا اظہارکرتے ہوئیکہا گزشتہ سال 9 مئی کوشہدا کی یادگاروں کی بیحرمتی کی گئی جو انتہائی قابل مذمت ہیاس سانحہ میں ملوث افراد کیخلاف فوری کاروائی کی ضرورت ہے،ہم پر ہمارے شہدا کا احسان ہے،جو قومیں اپنے شہدا کو یاد نہیں رکھتیں وہ مٹ جاتی ہیں،سماجی شخصیات نیحکومت وقت سے درخواست کی کہ اس سانحے کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسے اقدام کی جرات نہ کرے۔