ایم ڈی  اے انفورسمنٹ ڈاریکٹوریٹ کا غیرقانونی بلامنظوری نقشہ کمرشل تعمیرات کیخلاف آپریشن، دکانیں سیل

ایم ڈی  اے انفورسمنٹ ڈاریکٹوریٹ کا غیرقانونی بلامنظوری نقشہ کمرشل تعمیرات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوز رپورٹر)ایم ڈی  اے انفورسمنٹ ڈاریکٹوریٹ کی غیرقانونی، بلامنظوری نقشہ کمرشل تعمیرات کے خلاف  بڑی کارروائی کی گئی۔ ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے غیر منظور شدہ کمرشل تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غوث اعظم روڈ پل واصل پر محمد جمشید کی دکان، چونگی نمبر 4 کے قریب لعل خان کی چار عدد کمرشل دکانات کو سربمہر کر دیا گیا۔ جبکہ سیوڑہ چوک غوث اعظم (بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

روڈ پر شروع ہونے والے نے کمرشل ہال،    بوسن روڈ پر عمران مہے کے ملکیتی زیرتعمیر شادی ہال، ناردرن بای پاس روڈ نزد خان ویلج موڑ ملک رضوان کی زیرتعمیر کمرشل تعمیرات اور بوسن روڈ پر امجدسٹیل کی بلامنظوری نقشہ  اضافی تعمیرات کا کام  رکوا دیا گیا اور مالکان کو ایم ڈی اے سے نقشہ منظور کروانے کے لئے وارننگ جاری کر دی گئی۔