چلڈرن کمپلیکس ملتان، نمونیہ سے متاثرہ مزید14بچے رپورٹ
ملتان(خصو صی پورٹر) چلڈرن کمپلیکس ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیہ میں مبتلا 14 مزید مریض رپورٹ ہوئے رواں سال چلڈرن کمپلیکس میں نمونیہ میں مبتلا جاں بحق بچوں کی تعداد 68 ہے تفصیل کے مطابق چلڈرن کمپلیکس ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیہ میں مبتلا 14 مریض(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)
بچے رپورٹ ہوئیجبکہ ترجمان چلڈرن کمپلیکس ڈاکٹر معاذ کے مطابق رواں سال نمونیہ چیسٹ انفیکشن کے شکار 2 ہزار 315مریض بچے چلڈرن کمپلیکس رپورٹ ہوئے رپورٹ ہونے والے نمونیہ میں مبتلا بچوں میں سے 68بچوں نے چلڈرن کمپلیکس میں دم توڑا جبکہ 2ہزار 221بچے صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس چلے گئے جبکہ یوں اس وقت نمونیہ چیسٹ انفیکشن میں مبتلا 26 مریض بچے چلڈرن کمپلیکس میں زیر علاج ہیں