بدھلہ سنت،15سالہ لڑکی قتل،پولیس آپریشن، تین ملزم گرفتار
ملتان(خصو صی پورٹر) پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے 15 سالہ لڑکی حسن فاطمہ کے قتل کو ٹریس کر کے 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا ابتدائی طور پر لڑکی کے خودکشی کا ڈرامہ رچایا گیا تھا ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق گزشتہ روز 7 مئی کو تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے 2KMR سے ایک گھر سے 15 سالہ لڑکی حسن فاطمہ کی لٹکی ہوئی لاش ملی ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ لڑکی نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کی ہے لیکن پولیس کی جانب سے تحقیقات کرنے پر قتل کا وقوعہ سامنے آیا جس میں لڑکی کی والدہ ثوبیہ بی بی نے بیان دیا کہ اس کے دیور جعفر حسین شاہ، بھائی خضر حیات شاہ اور بھتیجے(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
نعمان شاہ نے لڑکی کے گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کیا ہے ثوبیہ بی بی نے بتایا کہ لڑکی گھر میں اکیلی تھی اور اپنے سکول ٹیچر اور آشنا فرحان سے ملنے چلی گئی تھی جس رنج پر ملزمان نے لڑکی کو گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کیا۔ وقوعہ کا مقدمہ نمبر 24/177بجرم 302/34تھانہ بدھلہ سنت لڑکی کی والدہ ثوبیہ بی بی کی مدعیت میں درج کیا گیاسی پی ملتان صادق علی نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات دیے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایس آپریشنز ملتان ارسلان زاہد کی زیر نگرانی سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں جس میں ایس پی گلگشت سیف اللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بدھلہ سنت محمد زاہد گِل اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ملزمان کے خلاف مزید کارروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے سی پی او ملتان صادق علی نے ایس ایس آپریشنز ملتان ارسلان زاہد اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان رانا محمد اشرف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ بدھلہ سنت کی حدود میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں لڑکی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا گیا اور بعد میں خودکشی کا ڈرامہ رچایا لیکن پولیس ٹیموں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اصل حقائق تک پہنچے اور ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جس کے لئے پولیس افسران ستائش کے مستحق ہیں