تھانہ جلیل آباد،اے ایس آئی کی دو نوجوانوں کو ڈرا دھمکا کر تین ہزار کی دیہاڑی
ملتان(خصو صی پورٹر) تھانہ جلیل آباد کے کرپٹ اے ایس آئی نے 2 نوجوانوں کو ڈرادھمکا کر 3ہزار روپے اینٹھ لئے بتایا گیا ہے کہ محافظ سکواڈ نیغلہ گودام چوک کے (بقیہ نمبر31صفحہ7پر)
قریب موٹر سائیکل سوار 2نوجوانوں وارث اور اسداللہ کوروکا اور تلاشی لیناشروع کردی نوجوانوں نے بلا وجہ روکنے پر احتجاج کیاتو ون ویلنگ کا الزام لگا کر پولیس تھانہ جلیل آباد کے حوالے کردیا جہاں اے ایس آئی شفقت نبی نے ان نوجوانوں کو پرچہ کے اندراج سے ڈرا دھمکا کر3ہزار روپے اینٹھ لئے۔واضح رہے کہ اے ایس آئی شفقت نبی نے لوٹ مار کابازار گرم کررکھا ہے بیگناہ افرادکو ڈرا دھمکا کر لوٹنا اس کا معمول ہیحیران کن بات یہ ہے کہ آر پی او ملتان کیپٹن (ر)سہیل چوہدری سے کرپٹ ایایس آئی شفقت نبی تعریفی سرٹیفکیٹ /انعام وصول کرچکا ہیعوامی حلقوں نیآرپی او کیپٹن(ر)سہیل چوہدری اور سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر سیصورتحال کا نوٹس لے کر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔