ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی، ایمرجنسی وارڈ میں شارٹ سرکٹ،مریضوں میں خوف انتظامی عملہ بھاگنے میں سب سے آگے

ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی، ایمرجنسی وارڈ میں شارٹ سرکٹ،مریضوں میں خوف انتظامی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

  میلسی (سٹی  رپورٹر)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں ایمرجنسی وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی تشویش ناک حالت میں مبتلا مریضوں میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ ہسپتال کا انتظامی عملہ بھی اپنی جان بچانے میں مصروف نظر آیا ریسکیو ٹیموں نے موقع پہنچ کر  آگ پر قابو پایا اور مریضوں کو دوسرے وارڈ میں منتقل کیا, آتشزدگی کے واقعے کے حوالے سے(بقیہ نمبر30صفحہ7پر)

 مختلف بیانات سامنے آرہے ہیں جس سے یہ کنفیوژن پیدا ہوگئی کہ آگ لگنے کی اصل وجہ کیا تھی اس بارے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر مظہر سے موقف لینے کی کوشش کی تو انھوں نے کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا مبینہ ذرائع کیمطابق ہسپتال میں فائر سیفٹی کے کوئی انتظامات موجود نہیں تھے۔