میپکو ٹیموں کا بجلی چوروں، نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤ ن تیز،جرمانے
ملتان(نیوزرپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ایک روز میں جنوبی پنجاب میں 102افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ مختلف پولیس اسٹیشنوں (بقیہ نمبر21صفحہ7پر)
میں 74نئے مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔پولیس فورس کے ہمراہ آپریشن میں ڈی جی خان، بہاولپور اور خانیوال سے 6 بجلی چور موقع سے گرفتار کئے گئے۔بجلی چوروں کو مجموعی طور پر73 لاکھ 83 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،3 لاکھ 84 ہزار روپے سے زائد جرمانہ موقع پر وصول کیاگیا۔ساہیوال سرکل کی قبولہ، الفرید، سٹی اور پاور ہاس سب ڈویژنوں کے مختلف علاقوں میں 19افراد کو ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ڈی جی خان کی چوٹی اور غازی سب ڈویژنوں میں 4 افراد ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے، 3افراد پولیس فورس نے موقع سے گرفتار کر لئے۔بجلی چوروں کے زیر استعمال میٹرز اور تاریں اتار کر قبضہ میں لے لیں۔ مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھیج دیں۔7مئی2024 کوملتان سرکل میں 10بجلی چوروں کو1842514روپے جرمانہ عائد کیا گیااور9مقدمات کااندراج ہوا۔ڈی جی خان سرکل میں 16صارفین 559510 روپے جرمانہ عائد اور16مقدمات درج،وہاڑی سرکل میں 13صارفین کو566772روپے جرمانہ عائداور2مقدمات درج، بہاولپور سرکل میں 11صارفین کو381000روپے جرمانہ عائداور4ایف آئی آرز درج،ساہیوال سرکل میں 13 صارفین کو2858837روپے جرمانہ عائداور13مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 11صارفین کو257000 روپے جرمانہ عائد اور 11 مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 16صارفین کو441600روپے جرمانہ عائد اور9مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 5صارفین کو245000 روپے جرمانہ عائداور5ایف آئی آرز درج، خانیوال سرکل میں 7 صارفین کو231284 روپے جرمانہ عائد کیا گیا او ر5مقدمات کا اندراج ہوا۔ جنوبی پنجاب میں نادہندہ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک روز میں 2 کروڑ80لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ جنوبی پنجاب میں نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارفین کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ سکندر آباد سب ڈویژن شجاع آباد کی ٹیموں نے 35 لاکھ 50 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 5 زرعی صارفین کی بجلی منقطع کر دی۔بہاولپور سرکل کی اربن لودھراں اور ہیڈ راجکان سب ڈویژنوں میں 6 زرعی صارفین کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر منقطع کی گئی۔ساہیوال سرکل کی نور پور سب ڈویژن پاکپتن کی ٹیموں نے 15 لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 3 زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کر دی۔منقطع کئے گئے تمام ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز اور میٹرز اتار لئے گئے۔ ملتان میں 3 زرعی صارفین نے ٹرانسفارمرز اترنے پر8 لاکھ 50 ہزار روپے کے واجبات ادا کر دئیے۔[6:2