گندم بحران،کاشتکاروں کو جلد خوشخبری دینگے، گیلانی
ملتان،شاہجمال (سٹی رپورٹر،نمائندہ پاکستان) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ وفاقی وپنجاب حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کیلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کے روزیہاں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ سابق مشیروزیراعلی پنجاب ملک اسحاق بچہ،حاجی لیاقت بوسن،رانا عاشق نون،ملک اسلم منگانہ اور ڈائریکٹر حج ریحان کھوکھر سمیت مختلف عمائدین اورمعززین شہر پرمشتمل وفود نے سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔وفود نے خطے کی تر(بقیہ نمبر22صفحہ7پر)
قی کیلئے سید یوسف رضا گیلانی کے کردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ گیلانی خاندان نے ہمیشہ سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھ کرملتان شہرسمیت جنوبی پنجاب کی ترقی اور یہاں کے عوام کی خوشحالی کیلئے عملی کوششیں کیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی کیلئے کی جانیوالی ہماری کاوشیں سب کے سامنے ہیں،خطے کی مزید ترقی کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی تاکہ یہاں کی عوام کے احساس محرومی کوختم کیا جا سکے۔ ڈائریکٹر حج ریحان کھوکھر نے چیئرمین سینیٹ کو حج فلائٹس اورآپریشن بارے بریفنگ دی۔ جس پرانہوں نے ڈائریکٹر حج کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حج آپریشن کے دوران عوام الناس کو بہترسے بہترسہولیات فراہم کی جائیں۔
گندم کی خریدنے میں عدم دلچسپی کے باعث پیپلز پارٹی غریب کسانوں کیساتھ کھڑی ہے جلد اچھی خوشخبری دیں گے بلا ضرورت گندم برآمد سے مسائل پیدا ہوئے جیالوں کو باعزت مقام دیں گے میاں سلیم اصغر مکول سے ملاقات کے موقع پر سید یوسف رضا گیلانی کی گفتگو۔ پیپلز پارٹی حلقہ پی پی 272 کے ٹکٹ ہولڈر میاں سلیم اصغر مکول نے چئیر مین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی کے استفسار پر میاں سلیم اصغر مکول نے باالخصوص جنوبی میں گندم بحران اور اس ک باعث غریب کسانوں کی مشکلات سے آگاہ کیاجس پر انہوں نے کہا کہ کچھ غلط حکومتی فیصلوں اور نگرانوں کیبجانب سے بلاضرورت گندم منگوانے سے مسائل پیدا ہوئے ہیں پیپلز پارٹی غریب کیساتھ کھڑی ہے اور پنجاب حکومت پر اس ضمن میں دباو بھی بڑھا رہی ہے جلد خریداری شروع ہونے کی توقع ہے پارٹی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے ورکرز کو نہ صرف خود عزت دیتی ہے بلکہ ہر سطح پر باعزت مقام بھی دلاتی ہے کوشش ہے کہ گندم کے حوالے سے درپیش مسائل جلد ہوں۔