بداخلاقی کیس،سات ملزمان گرفتار، تحقیقات کا دائرہ وسیع

   بداخلاقی کیس،سات ملزمان گرفتار، تحقیقات کا دائرہ وسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خصو صی پورٹر) خواتین پولیس اسٹیشن ملتان نے دو بداخلاقی کے واقعات میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کر لیا 24/04/13 کو خواتین پولیس اسٹیشن کو 27سالہ خاتون نے واک سینٹر میں درخواست دی تو وہ مہندی لگانے کا کام کرتی ہے فاطمہ جناح کالونی سے فاطمہ نامی لڑکی نے بلوایا اور فاطمہ جناح کالونی میں لے جا کر چار لڑکوں نے بداخلاقی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنا لی اور دھمکیاں دیں کہ اگر ایک لاکھ روپے نہ دیے تو ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیں گے اور پانچ بار کل رقم 99614روپے منگوائی جو اس نے ان کے بینک اکانٹ میں بھیجی - خو(بقیہ نمبر23صفحہ7پر )

اتین پولیس سٹیشن میں فوری طور پر وقوعہ کا مقدمہ نمبر 24/9بجرم 365B/375A/386/292تھانہ خواتین پولیس سٹیشن درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی پولیس ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث لڑکی سمیت 05ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزمان میں نعمان ارشاد(کانسٹیبل لودھراں پولیس)، حسن جٹ، عبدالرحمن ،حسان جٹ شامل ہیں ملزمان کے خلاف مزید کاروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے۔ جبکہ بداخلاقی کے دوسرے وقوعہ میں 21سالہ لڑکی نے خواتین پولیس اسٹیشن میں درخواست دی کہ وہ رحیم یار خان کی رہائشی ہے طلاق یافتہ ہے اور دو بچوں کی ماں ہے اور جلال پارک کے قریب گرلز ہاسٹل میں رہائش رکھی ہوئی ہے۔ اس کی حارث جٹ سے انسٹاگرام پر دوستی ہوئی تھی مورخہ 05.05.2024کو حارث جٹ نے مجھے ہاسٹل سے عدنان نامی لڑکے کےگھر لے گیا جہاں دونوں نے بداخلاقی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنا لی وقوعہ کی اطلاع پر پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔ اور وقوعہ میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔سی پی او ملتان صادق علی نے دونوں واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات دیے تھےاور ایس ایس پی آپریشنز ارسلان زاہد کی زیر نگرانی ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دیں۔ جس میں ایس پی کینٹ جاوید طاہر مجید، ڈی ایس پی واک شبینہ کریم اور ڈی ایس پی سی ائی اے را طارق پرویز کی سربراہی میں ایس ایچ او خواتین پولیس اسٹیشن مریم فیض اور دیگر افسران پر مشتمل پولیس افسران نے کارروائی کرتے ہوئے ان واقعات میں ملوث 07ملزمان کو گرفتار کیا ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مزید کاروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے - سی پی ملتان صادق علی نے ایس ایس پی آپریشنز ملتان ارسلان زاہد اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا محمد اشرف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملتان میں گینگ ریپ کے02افسوسناک واقعات پیش آئےجس میں پولیس ٹیموں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملوث 07 ملزمان کو گرفتار کر لیا سی پی او ملتان صادق علی کا کہنا تھا کہ ان واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔