آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے پیش کیے جانےکا امکان

آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے پیش کیے جانےکا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی سی کا سالانہ اجلاس 28 سے 29 مئی کو ہوگا جس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کیلئے فنڈز کی منظوری دی جائے گی،اس سے پہلے سالانہ اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں شیڈول(بقیہ نمبر24صفحہ7پر )

 تھا۔اس کے علاوہ قومی اقصادی کونسل کا اجلاس بھی تاخیر سے بلائے جانے کا امکان ہے۔ مقررہ شیڈول کے مطابق این ای سی کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے ہوگا جبکہ نئے مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز ہے۔

آئندہ بجٹ