ملتان:سوئی گیس ٹاسک فورس کا آپریشن، چھ کنکشن منقطع

ملتان:سوئی گیس ٹاسک فورس کا آپریشن، چھ کنکشن منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر )سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان کی کاروائیاں تیز ہوگئیں صارفین کے میٹر بغیر ہاس لائین فکس فٹنگ کے پائے گئے جس سے آگ لگنے کا اندیشہ تھا اس لئے انکے میٹر اتار لئے گئے۔ ایک صارف میٹر کو الٹا لگا کر گیس چوری کرنے میں ملوث تھا اس کی میٹر منقطع کردیا گیا ۔ ایک صارف نان بلنگ پر تھا اسکا میٹر ریکور کرکے لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔ چار صارفین ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے میں ملوث پائے گئے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ اسکے علاہ سوئی گیس ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے پچاس ہزار کی ریکوری بھی کروائی۔ انچارج ٹاسک فورس نے(بقیہ نمبر26صفحہ7پر )

 کہا ہے کہ آگ لگنے کے جو واقعات میں اضافہ ہوا ہے وہ صرف ربڑ پائپ کے استعمال کی وجہ سے ہے۔ ربڑ پائپ سے لیکج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ لہذا عوام سے اپیل ہے کہ ربڑ کا استعمال کم سے کم کریں تاکہ ناگہانی واقعات سے بچا جاسکے۔