وکلاءپر تشدد،ڈسٹرکٹ بار ز میں آج سے ہڑتال ، تیاریاں مکمل

وکلاءپر تشدد،ڈسٹرکٹ بار ز میں آج سے ہڑتال ، تیاریاں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(خصو صی پورٹر) لاہور میں وکلا پر تشدد کے خلاف ملتان ڈسٹرکٹ بار نے بھی آج 9 مئی کو ملتان میں ہڑتال کرنے اور احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ھے ۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان عمران خان خاکوانی اور جنرل سیکرٹری سید عارف شاہ نے دیگر عہدیداروں کے(بقیہ نمبر29صفحہ7پر )

 ہمراہ مشترکہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں وکلا کی اپنے مطالبات کے حق میں نکالی جانے والی ریلی پر پولیس کی جانب سے بدترین لاٹھی چارج و تشدد کی ہم ملتان کے وکلا پر زور مذمت کرتے ہیں ۔ ہم لاہور بار کے وکلا کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ وکلا پر جھوٹے مقدمات دائر کر کے جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے ۔ وکلا کے حقوق کے لئے احتجاج کیا جائے گا ۔ ریلی بھی نکالی جائے گی ۔ پاکستان بار کونسل کی کال پر ملک بھر کی طرح آج 9 مئی کو ملتان بار کے وکلا بھی ہرتال کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وکلا نے ہمیشہ آئین کی پاسداری اور انصاف کی فراہمی کے لئے کام کیا ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں پرامن ریلی میں پولیس گردی کے خلاف ایکشن لیں ۔لاہور میں عدالتوں کے متنازعہ نوٹیفکیشن کے اجرا کے خلاف پنجاب بار کونسل کی اپیل پر ملتان کے وکلا نے بھی گزشتہ روز عدالتی بائیکاٹ جاری رکھا ۔ پاکستان بار کونسل کی اپیل پر اج ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی وکلا عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کریں گے ۔ اس دوران ارجنٹ کیسز کی سماعت میں بھی وکلا پیش نہیں ہوں گے ۔ تفصیل کے مطابق پنجاب بار کونسل نے لاہور میں عدالتوں کے متنازعہ نوٹیفکیشن کے اجرا کے خلاف عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہوا ہے ۔ گزشتہ روز ملتان میں بھی وکلا نے عدالتی بائیکاٹ کر دیا ۔ وکلا صرف ارجنٹ کیسز کی سماعت میں پیش ہوئے ۔ صبح گیارہ بجے کے بعد وکلا نے مکمل عدالتی بائیکاٹ کر دیا ۔ وکلا کی ہڑتال کی وجہ سے ہزاروں مقدمات کی سماعت ملتوی ہو کر رہ گئی ۔ پاکستان بار کونسل نے لاہور میں وکلا پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف اج ملک بھر میں مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ پاکستان بار کونسل کی اپیل پر وکلا اج ملک بھر میں مکمل ہڑتال کریں گے ۔ ملتان میں بھی اج ڈسٹرکٹ اور ہائی کورٹس میں وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے ۔ اج مکمل عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے ایک بار پھر لاکھوں مقدمات کی سماعت ملتوی ہو جائے گی ۔ وکلا رہنماں کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک عدالتی بائیکاٹ جاری رہے گا ۔ اگر ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو وکلا احتجاج کے دائرہ کار کو بڑھانے پر مجبور ہوں گے ۔ اج ملتان میں بھی وکلا احتجاجی ریلیاں نکالیں گے ۔

میلسی (نامہ نگار، نمائندہ پاکستان )وکلا کی آج 9 مئی کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دیدی وکلا نے 9 مئی کو پاکستان بھر میں پورا دن ہڑتال کی کال دے دی۔اس بات کا اعلان وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے 2 مطالبات(بقیہ نمبر28صفحہ7پر )

 ہیں، وکلا دہشت گرد نہیں، ہڑتال کریں گے، ملک بھر سے وکلا کو لاہور میں اکٹھا ہونے کی کال دیں گے۔وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے کہا کہ مسئلہ آج کا نہیں تھا، کافی عرصے سے چل رہاتھا، یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں، پورے پاکستان میں پورا دن ہڑتال کی کال دی ہے۔ دوسری جانب وکلا کا مظاہرہ، پتھرا، پولیس کا لاٹھی چارج، آنسو گیس شیلنگ لاہور میں وکلا بپھر گئے، جنہوں نے جی پی او چوک میں احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر پتھراو کر دیا۔وکلا نے رکاوٹیں ہٹا کر ہائی کورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی۔پولیس نے وکلا کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ کی ہے، واٹر کینن کا بھی استعمال کیا ہے۔50 سے زائد وکلا زیرِ حراست پولیس کی جانب سے اب تک 50 سے زائد وکلا کو حراست میں لے لیا گیا ہےلاہور میں احتجاج کرنے والے وکلا کو پولیس نے گرفتار کر کے قیدیوں کی وین میں ڈال دیا۔پولیس اور وکلا کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 1 ایس پی اور 2 ایس ایچ او مبینہ طورپر زخمی ہوئے ہیں۔پنجاب باربکونسل کی اپیل پر پنجاب بھر کی طرح میلسی بار نے بھی وکلا کے مطالبات کے حق میں مکمل ہڑتال کی کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا جب ہڑتال کی وجہ سے کئی مقدمات کی سماعت التوا میں رہی سائلین کو بھی پریشانی کا سامنا رہا۔