میپکو اور زونگ کے درمیان سروسز مہیا کرنیکا معاہدہ طے،ایم او یو سائن
ملتان(نیوزرپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اورزونگ کے درمیان کمیونیکیشن سروسز مہیاکرنیکا معاہدہ طے پاگیاہے۔ میسرز سی ایم پاک لمیٹڈ میپکو ملازمین اور افسران کو آئندہ دو سال کے لئے انٹرنیٹ، کالز اور ایس ایم ایس سروسز مہیا کرے گی۔ میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب میں معاہدے کی دستاویزات پر ریجنل ڈائریکٹر میسرز سی ایم پاک لمیٹڈ فرحان ذ(بقیہ نمبر18صفحہ7پر)
اکر، ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن میپکو وقاص مسعود چغتائی نے دستخط کئے۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر میسرز سی ایم پاک لمیٹڈفرحان ذاکر نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی بجلی کی تقسیم کار کمپنی کو ٹیلی مواصلات کی سہولت مہیا کرناہمارے لئے باعث اعزازہے۔ ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ زونگ کے تیز رفتار انٹرنیٹ اور مستحکم کالز نیٹ ورک سے میپکو کے رابطہ نظام میں مزید بہتری آسکے۔انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر سمیت مختلف وفاقی اور صوبائی محکموں کے ساتھ معاہدے کامیابی سے جاری ہیں۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں میپکو کے ساتھ لیسکو(لاہور)، آئیسکو(اسلام آباد) اور گیپکو(گوجرانوالہ) کو بھی سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔ ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن میپکو وقاص مسعود چغتائی نے کہا کہ میسرز سی ایم پاک لمیٹڈ نے ٹینڈرز میں سب سے بہتر ریٹ اور سہولیات کا پیکج دیکر یہ ایگریمنٹ حاصل کیاہے اور ہمیں امیدہے کہ ملازمین ان سہولیات سے مستفیدہوں گے۔ زونگ سے موبائل فون سروسز فراہم کرنے کے لئے 2سالہ معاہدہ کیاگیاہے جو 30اپریل2026 تک جاری رہیگا۔میپکو ہیڈ کوارٹر کے مختلف شعبوں اور ریجن بھر کے ملازمین کے مابین باہمی روابط رکھنے اور سوشل میڈیا کے ذریعے لنک رہنے کے لئے موبائل فون کمپنی سے معاہدہ کیاگیاہے۔ میپکو افسران اور ملازمین کو مختلف پیکجز کے ساتھ موبائل فون سروسز فراہم کریگی جس میں انٹرنیٹ، کالز اور شارٹ ٹیکسٹ میسجز(ایس ایم ایس) کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میپکو ملک کی سب سے بڑی بجلی کی تقسیم کار کمپنی ہے جو جنوبی پنجاب کے 13اضلاع کی ساڑھے تین کروڑ افراد پر مشتمل آبادی کو بجلی فراہم کررہی ہے۔بجلی کے 83لاکھ سے زائد صارفین کومیٹرریڈنگ، بلنگ اور دیگر سروسز بذریعہ موبائل ایس ایم ایس بھیجی جائیں گی۔ تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمن وجاہت بچہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ سروسز حیدرعثمان اٹھنگل،ڈائریکٹر آئی ٹی میپکو محمد اقبال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر /ایڈمن محمد یونس جبکہ میسرز سی ایم پاک لمیٹڈ کی طرف سے ریجنل سیلز منیجرطاہر آفریدی، فضل الرحمن کلو، اسسٹنٹ منیجر حمزہ ملک، ریلیشن شپ منیجر سید مہدی گردیزی، سید فیاض علی اور بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر منیراحمد بھی موجود تھے۔