ٹیلی نار پاکستا ن کا جائزہ مرحلہ کامیابی کیساتھ مکمل،انضمام سے مزید استحکام
ملتان(پ ر)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی)نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے(بقیہ نمبر10صفحہ7پر)
کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔ ٹیلی کام خدمات کے انضمام و استحکام پر مبنی یہ اسٹریٹجک ٹرانزیکشن ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جس سے صارفین کو زیادہ اور بہتر خدمات حاصل ہونگی۔ اس ٹرانزیکشن کے حجم اورمارکیٹ کے مسابقتی عمل پر اس کے اثرات کے پیشِ نظر، سی سی پی نے اپنے جائزے کے دوسرے مرحلے میں مزید تفصیلی جانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ٹیلی کام انڈسٹری کے اندر انضمام اور اداروں کے حصول کے عمل کا جائزہ لینے کے سی سی پی کے طریقہ کار کے عین مطابق ہے۔معروف ٹیلی کمیونی کیشن ادارے، پی ٹی سی ایل نے جائزے کے عمل پراپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے اور جلد حتمی کلیئرنس کی امید ظاہر کی ہے، جبکہ کمپنی سی سی پی کے ساتھ فعال طور پر تعاون کر رہی ہے، اور مکمل جانچ میں مدد کے لئے جامع معلومات اور دستاویزات فراہم کر رہی ہے۔پی ٹی سی ایل نے ملکی ٹیلی کام منظر نامہ کی ترقی کے پیش نظر جدت طرازی، صارفین کے اطمینان کے فروغ، انڈسٹری میں خدمات کی فراہمی کے بہترین طریقہ کار اپنانے اور معاشی ترقی اور ڈیجیٹل انقلاب کے فروغ کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس انضمام سے کمپنی کے صارفین کو مختلف شعبوں میں خصوصی فوائد حاصل ہونگے، جن میں دو آپریٹرز کے نیٹ ورکس کے یکجا ہونے سے شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں بہتر نیٹ ورک کوریج کا حصول شامل ہے۔ کمپنیوں کے باہم ضم ہونے سے براڈ بینڈ خدمات کی فراہمی میں تیزی سے ترقی اور بہتری ہو گی