چیئرمین سینیٹ کے صاحبزادے سید علی حیدر گیلانی کے اغواء کو 12سال مکمل

چیئرمین سینیٹ کے صاحبزادے سید علی حیدر گیلانی کے اغواء کو 12سال مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید علی حیدر گیلانی کے اغوا کو آج  12 سال ہو گے ہیں 9 مئی 2013 کو کھاد فیکٹری کے قریب انتخابی مہم کے دوران سید علی حیدر گیلانی کو اغوا کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ان کے گارڈ غلا(بقیہ نمبر5صفحہ7پر)

م مصطفی محی الدین اغوا کاروں کی فائرنگ شہید ہو گئے تھے پاکستان پیپلز پارٹی ملتان شہر کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی 9 مئی کو بعد نماز عصر شہید کے مزار احاطہ حضرت حافظ اسماعیل پاک مائی قران خوانی اور چادر پوشی کی تقریب کا اہتمام کریں گے جس میں سید علی حیدر گیلانی کے علاوہ صدر انجمن اسلامیہ مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی،سابق ایم پی اے مخدوم سید احمد مجتبی گیلانی خصوصی شرکت کریں گے جبکہ درگاہ حضرت موسی پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی انشااللہ ٹھیک 30:6 بجے اجتماعی دعا کرائیں گے اور تمام اکابرین شہید کے بھائیوں نذر محی الدین بھٹہ اور ضیامحی الدین بھٹہ کے ہمراہ مزار پر چادر چڑھائی جائے گی واضع رہے کہ سید علی حیدر گیلانی اور دیگر اکابرین چادر پوشی کے بعد شہید کی رہائش گاہ پر ان والدہ سے اظہار تعزیت کریں گے۔