مقامی نوجوانوں پر مشتمل سائیکل ریس کا اہتمام 

مقامی نوجوانوں پر مشتمل سائیکل ریس کا اہتمام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)پاک فوج کے زیر اہتمام کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بند دریائے سندھ کنارے عاطف شہید پارک کے قریب 6کلو میٹر پر محیط مقامی نوجوانوں پر مشتمل سائیکل ریس کا اہتمام کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈیئر عامر حیات تھے، تقریب میں پاک فوج کے حکام کے علاوہ امن جرگہ کے سربراہ حاجی عبدالحلیم خان قصوریہ، چوہدری شاہد راج و دیگر موجود تھے، سائیکل ریس میں نوجوانوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سائیکل ریس نوجوانوں کواسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈیئر عامر حیات نے نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈیئر عامر حیات نے کہا کہ صحتمند جسم ہی صحتمندانہ سوچ کو پروان چڑھاتاہے، دہشتگردی ایک لعنت ہے، پاک فوج دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں ہمراہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی، لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے سلسلے میں سائیکل ریس کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، پاک فوج مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔