عوامی نیشنل پارٹی کی تاریخ جدوجہد اور قربانیوں سے عبارت ہے،عثمان شیرخان
صوابی (بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی اور صوبائی تنظیم کے انتحابات خوش اسلوبی سے مکمل ہونا ہی اصل جمھوریت ہیں مرکزی صدر سنیٹر ایمل ولی خان اور صوبائی صدر میاں افتخار حسین اور انکی نو منتخب کا بینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انشاء اللہ اب نء تنظیمیں پارٹی کو مزید فعال کرے گی ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی ضلع صوابی کے رہنما سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی عثمان شیرخان نے ایک تحریری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی تاریخ جدوجھد اور قربانیوں سے عبارت ہے پشتون قوم کے حقوق اور ان کے وسائل کی جنگ ہمارے قائدین کاایجنڈا ہیں فخر افعان باچا خان بابا نے اپنی تمام زندگی پشتون قوم کی حقوق کے شعور کے لئے وقف کی اس خطے کے حوالے سے ان کی تمام پیشن گوئیاں آج سچ ثابت ہوئی عدم تشدد کے فلسفے پر عمل پیرا ہونا وقت کا تقاضا ہے نء تنظیمیں پارٹی کارکنان سے رابطے مزید مضبوط کریں انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی میں پارٹی کی ضلعی تنظیم کے انتخابات بھی انشاء اللہ جلد ہونگے جبکہ ضلعے کیچار تحصیلوں کے انتخابات مکمل ہوئیاختلاف رائے جمھوریت کا حسن ہے سیاست میں گالم گلوج کے بجائے رواداری بھائی چارے کو فروغ دینا عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین کی شناخت ہیں عثمان شیرخان نے کہا کہ صوابی سے نو منتخب صوبائی ممبر اقبال زادہ خان پارٹی کی مضبوطی کے لئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں پارٹی کی ترقی کے لئے ھر قربانی دینگینء نسل باچا خان بابا کی تعلیمات اور فلسفے کا پیعام گھر گھر پہنچائیں۔