ڈیرہ،مسلح ملزمان نے شہری کو موبائیل فون سے محروم کردیا،مقدمہ درج
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)تھانہ کینٹ کی حدود میں ملتان روڈ انجم آباد کے قریب تین موٹرسائیکلوں اور ایک موٹرکار پر سوار 7مسلح ملزمان نے گھر جانیوالے موٹرسائیکل سوار16سالہ 2نوجوانوں کو روک کر ایک کو تشدد کے بعد زخمی کرکے دونوں سے آئی فون موبائل چھین کر فرار ہوگئے، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں 16سالہ کڑی حیدر ٹانک حال منیز آباد دال ملز مریالی کے رہائشی رضوان اللہ بیٹنی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اپنے دوست 17سالہ محمد عاصم بیٹنی سکنہ بلال آباد کے ہمراہ اپنے موٹرسائیکل پر گھرکی طرف روانہ تھا کہ انجم آباد کے سامنے ڈیرہ ملتان روڈ پر ایک موٹرسائیکل بلا نمبر اچانک ہمارے سامنے آکر رک گیا، اس دوران ایک اور موٹرسائیکل بلا نمبر بھی وہی آکر رک گیا، جبکہ ایک موٹرکارنمبر044اور ایک تیسرا موٹرسائیکل بھی آکر رک گیا، اس دوران ان ملزمان نے مجھ سے موبائل آئی فون اور میرے دوست سے بھی آئی فون چھین لیا، اس دوران ایک ملزم نے میرے دوست پر پستول تان لیا جبکہ دوسرے نے مجھے موٹرسائیکل سے اتار کر مجھے زد وکوب کیا اور مجھے پتھروں اینٹوں اور پسٹل کے بٹوں سے زدکوب کیا جس سے میں زخمی ہوگیا اور میری جیب سے5ہزار روپے بھی گر گئے، پولیس نے اس واقعہ کی رپورٹ خالد وزیر سکنہ گرڈ روڈ نیازی چوک،ایک نامعلوم، ظفر محمود وزیر سکنہ گرڈ روڈ، مختیار محسود بمعہ 3نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلی ہے۔