بونیر،پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ڈگر ہسپتال کی نئی کابینہ کااعلان
بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ڈگر ہسپتال کی نئی کابینہ کااعلان کردیاگیا۔چار سال کے لئے مشتاق احمد باچا چئیرمین،بھار علی صدر جبکہ اختیار علی جنرل سیکرٹری منتحب ہوگئے۔دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر اقبال خسین،صدر اول انورشاہ،صدردوم سویراللہ،پریس سیکرٹری وقاص منیر،رابطہ سیکرٹری صبور،ایڈیشنل سیکرٹری عثمان،افس سیکرٹری فہد خان شامل ہے۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر میں ایک اہم اجلاس منعقدہوا۔جس میں پیرامیڈکل ایسوسی ایشن کو درپیش مسائیل پر غور کیاگیا۔اور اتفاق رائے سے چار سال کے لئے نئے کابینہ کا اعلان کردیا گیا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے نومنتحب عہدیداروں نے کہا کہ نئی کابینہ پیرامیڈیکس کے حقوق کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔منتحب نمائندوں کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔اور عوام کی بہترین خدمت کے لئے اپنے فرائیض سرانجام دیں گے۔اس موقع پر نومنتحب کابینہ کو مبارکباد دی گئی۔