گرینڈ جرگے کی بجلی کے حقوق کے حوالے سے ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں شروع
صوابی (بیورو رپورٹ) دہ حق آوازکے گرینڈ جرگے نے بجلی کے حقوق کے حوالے سے ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں شروع کردی اس سلسلے میں صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان سے دہ حق آواز کے نامزد بڑے جرگے نے معاذاللہ خان کی سربراہی میں ان کے حجرے میں تفصیلی ملاقات کی اس موقع پر دحق آواز کے تمام اراکین۔سماجی و عوامی شخصیات کے علاوہ چئیرمین تحصیل صوابی کونسل عطائاللہ خان بھی موجود تھیوفد نے صوبائی وزیر آبپاشی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دہ حق آواز تربیلا ڈیم اور پاؤر ہاؤس سے صوابی اور خیبرپختون خوا کے حقوق کے حصول کے لییگذشتہ دو سالوں سے میدان عمل میں ہے آج ہم آپ کو اور آپ کے ذریعے صوبائی حکومت کو تربیلا سے جڑے تمام مسائل کے متعلق تحریری درخواستیں دے رہے جس میں چند مسائل کے حل کی چابی آپ کی صوبائی حکومت کے پاس ہے جبکہ تربیلا سے صوابی کے لیے 300 یونٹس مفت دینے اور تربیلا سے سارے صوبے کے عوام کو 3 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی کی فراہمی کیلیے آپ صوبائی اسمبلی سے ایک قرارداد منظور کرائیں انہوں نے مذید کہا کہ آپ کی پارٹی کے ارکان اسمبلی قومی اسمبلی میں بھی یہ قرارداد پیش کریں۔ صوبائی وزیر آبپاشی نے جوابی تقریر میں کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ چلو کوئی تو ہے جو عوامی سطح پر ان مسائل کو اجاگر کر رہی ہے انہوں نے مذید کہا کہ ہم پہلے ہی سے ان حقوق کے لیے آواز اٹھاتے رہے ہیں اب ہم اس کو اسمبلیوں کے فلور پر لے کر جائیں گے انہوں نے کہا کہ دہ حق آواز ایک سنجیدہ اور شائستہ تحریک ہے اور ہم باہم مل اپنی دھرتی کے حقوق کی جنگ لڑینگے۔