پیسکو کنسٹرکشن آر ای ڈی کا کرپشن کا انوکھا طریقہ واردات،کھبموں سے نٹ غائب

پیسکو کنسٹرکشن آر ای ڈی کا کرپشن کا انوکھا طریقہ واردات،کھبموں سے نٹ غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ)  پیسکو کنسٹرکشن آر ای ڈی کا کرپشن کا انوکھا طریقہ واردات،58فٹ بجلی کھمبوں سے نٹ بولٹ غائب،کھمبے آسانی سے چوری ہونے کے خطرات سمیت کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کا بھی خدشہ جبکہ اسی آر ای ڈی پیسکو کنسٹرکشن والوں نے پیرسباق فیڈر پر 45فٹ پی سی کھمبے نصب کرکے اس پی سی کھمبوں سے متصل 45فٹ سٹرکچر کھمبے نصب کردئیے تاکہ پی سی کھمبوں کو اتار کر بازار میں منہ مانگے داموں فروخت کئییجاسکے،واپڈا کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے پیسکو کنسٹرکشن آر ای ڈی حکام کی کرپشن کا پول کھول دیا،اس حوالے سے واپڈا ترسیل کمپنی پیسکو کنسٹرکشن آر ای ڈی میں کام کرنے والے ورک چارج اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے پر انکشاف کیا ہے کہ نوشہرہ رسالپور روڈ پر بجلی ترسیل کے لیے انڈسٹریل اسٹیٹ کے لائن پر 58فٹ بجلی نصب کھمبوں میں مقدار سے کم نٹ بولٹ اس لیے استعمال کیے جا رہے ہیں کہ یہی نٹ بولٹ ہمیں کم ملتے ہیں جبکہ بجلی کی کسی بھی 58فٹ کھمبے میں مقدار سے کم نٹ بولٹ کا استعمال سے کھمبوں کی چوری اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی رونما ہونے کے خطرات لاحق ہوجاتے ہیں ورک چارج اہلکاروں کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ پیسکو کنسٹرکشن آر ای ڈی حکام نے پیرسباق فیڈر پر پی سی کھمبوں کو نصب کیا تھا لیکن کچھ عرصہ بعد پیسکو کنسٹرکشن آر ای ڈی حکام نے اسی پیرسباق فیڈر پر پی سی کھمبوں سے متصل 45فٹ سٹرکچر کھمبے نصب کردئیے جو کہ بعد میں پی سی کھمبوں کو اتار کر بازار میں منہ مانگے داموں فروخت کردئیے جائیں گے جس سے واپڈا کی ترسیل کمپنی پیسکو کنسٹرکشن آر ای ڈی اور قومی خزانے کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا زرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ پیرسباق فیڈر پر 45فٹ پی سی کھمبوں کو اتارنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کو بازار میں ایک یا دو دو کی تعداد میں فروخت کیا جائے گا واضح رہے کہ پیسکو کنسٹرکشن آر ای ڈی سمیت پیسکو کنسٹرکشن کے پانچویں ڈویژن میں بھی بجلی کی ترقیاتی منصوبوں کی حالت زار ہے جبکہ پیسکو کنسٹرکشن پراجیکٹ ڈائریکٹر،چیف ایگزیکیٹیو پیسکو اور دیگر پیسکو حکام سمیت ملکی تحقیقاتی اداروں نے یومیہ لاکھوں اور ماہانہ کروڑوں روپے کی کھلے عام کرپشن پر معنیٰ خیز خاموشی اختیار کر رکھی ہے