پاک فوج کا کامیاب آپریشن، 5دہشتگردہلاک، اسلحہ و بارودی مواد برآمد

 پاک فوج کا کامیاب آپریشن، 5دہشتگردہلاک، اسلحہ و بارودی مواد برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافاتی علاقہ میں پاک فوج کا خفیہ اطلاعات پر کامیاب آپریشن، 5دہشتگردہلاک، اسلحہ و بارودی مواد برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافاتی علاقہ میں سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں 5دہشتگرد ہلاک ہوگئے،سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالے دہشتگرد بھتہ خوری، عوام اور سیکورٹی فورسز پر متعدد دہشتگردانہ حملوں میں ملوث تھے۔