ماں کو قتل اور باپ کو زخمی کرنے والے ملزم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل
نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ کے علاقے خدریزی میں چار سال قبل اپنی سگی ماں کو چھری کے وار سے قتل اور باپ کو زخمی کرنے والے ملزم کی پھانسی کی سزا پشاور ہائی کورٹ نے معطل کر کے ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی ملزم تیمور ولد زاردادعلی نے جون2020میں اپنی ماں باپ پر چھری کے وار کیئے تھے جس سے اس کی ماں جاں بحق اور باپ زخمی ہوا تھا والد نے زخمی حالت میں ملزم کے خلاف رپورٹ درج کی تھی اکتوبر 2023میں ایڈیشنل ایشن جج تحصیل کورٹس پبی ارباب سہیل حمید نے ملزم تیمور کو بجرم 302میں پھانسی، بجرم337/324میں دس سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے اور دو لاکھ روپے عرش عدم ادائیگی جرمانہ اور ایک سال مزید قید کی سزا سنائی تھی جبکہ بجرم 15اے ایمیں ایک سال قید اور 25000روپے جرمانہ بعدم ادائیگی جرمانہ مزید دو ماہ قید محض گزارنیجبکہ ملزم کو 382بی کا فائدہ بھی دیا گیا فیصلے کے خلاف ملزم نے پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر جناب شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسدللہ نے 30.4.2024کو فیصلہ سناتے ہوئے جرم 302پی پی سی میں ملزم کی پھانسی کی سزا معطل کرتے ہوئے ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ باقی تمام سزائے برقرار رہے گی