ملتان عجائب گھر کی تعمیر

ملتان عجائب گھر کی تعمیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان میں تین سال قبل گھنٹہ گھر کے نزدیک میوزیم کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا جو فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے تاحال تعطل کا شکار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چھ کروڑ 60 لاکھ روپے کے اِس منصوبے کے لیے حکومت نے ابتداء  میں دو کروڑ 70 لاکھ روپے جاری کئے تھے تاہم اْس کے بعد فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے منصوبہ ادھورا رہ گیا۔اِس منصوبے کی لاگت کے تخمینے میں کم از کم دو کروڑ روپے کا اضافہ ہو چکا ہے اور منصوبے کو آئندہ سال جنوری کی ڈیڈ لائن میں پورا کرنا بھی مشکل ہے۔ دوسری جانب عجائب گھر کا منصوبہ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے تاریخی ورثے کو پہلے گھنٹہ گھر اور اب دمدمہ منتقل کیا گیا ہے،اِس دوران قدیمی اور قیمتی نوادرات کے چوری ہونے کا خدشہ بھی ہے لہٰذا ضرورت اِس اَمر کی ہے قیمتی نوادرات کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ حکومت میوزیم کی تعمیر کے لیے مطلوبہ فنڈز کی فراہمی جلد از جلد یقینی بنائے،اسے ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرائے تاکہ منصوبے کی لاگت میں اضافہ نہ ہو اور تاریخی نوادرات کو بھی جلد از جلد محفوظ بنایا جا سکے۔

مزید :

رائے -اداریہ -