کارکنوں سے مقامی سطح پر مشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہو گی : وزیراعلٰی سندھ
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہیلتھ ریفارمز سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا-وزیر اعلیٰ مریم نوازنے سابق دور حکومت میں ہیلتھ پر توجہ نہ دینے پر افسوس کا اظہار کیا-وزیر اعلیٰ مریم نوازنے مری ہسپتال پراجیکٹ میں سرکاری خزانے کو4-ارب روپے نقصان پہنچانے پر شدید برہمی کااظہار کیا-اجلاس میں سابق دور میں سرکاری خزانے کو 4 - ارب نقصان پہنچانے پر قانونی کاروائی کا فیصلہ کیاگیا-وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ سابق دور حکومت میں عوام کو صحت کی سہولیات پہنچانے میں رکاوٹ ڈالنا انتہائی تکلیف دہ اور افسوس ناک ہے۔ عوام کے روپے پیسے کی حفاظت ہمارا فرض ہے، نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ہر ڈسٹرکٹ میں عوام کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ فیسلیٹی بنانا چاہتے ہیں۔عام آدمی کو علاج کی اعلی ترین سہولتیں دینگے-اٹک، لیہ میانوالی،وہاڑی بھکر اور جہلم میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے میڈیکل کالج کے قیام کی تجویز کاجائزہ لیاگیا-اجلاس میں ہسپتالوں کی تعمیر وبحالی،کلینک آن وہیل،فری میڈیسن اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ہیلتھ ریفارمز او ردیگر اقدامات کاجائزہ لیاگیا-اجلاس میں اٹک، لیہ میانوالی،وہاڑی بھکر اور جہلم میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے میڈیکل کالج کے قیام کی تجویز کاجائزہ لیاگیا- 2500 بی ایچ یو اور 300 آر ایچ سی کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی جلد تکمیل کا حکم دیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے مری میں نئے ہسپتال کے قیام کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی-وزیر اعلیٰ مریم نوازنے جہلم، اٹک، میانوالی، مری ساہیوال،سیالکوٹ میں انجیو گرافی مشین مہیاءکرنے کی ہدایت کی-مریم نواز شریف سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر یرڑان کِسٹافن نے ملاقات کی،قونصل جنرل قازقستان راو_¿ خالد خان بھی موجود تھے- ملاقات میں شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کے لئے سکالرشپ کا اعلان کیا گیا-قازقستان کے سفیر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو دورہ کی دعوت دی-وزیر اعلیٰ مریم نواز نے قازقستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی - قازق سفیرنے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو پہلی خاتون چیف منسٹر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی-قازقستان اور پنجاب کے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیاگیا- اقتصادی ترقی اور خوشحالی کیلئے شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا- انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، زراعت، توانائی اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے تبادلہ خیال کیاگیا-ملاقات میں قازقستان کو پنجاب سے ٹیکسٹائل، آلات جراحی، کھیلوں کا سامان، اجناس، سٹرس فروٹس، سبزیاں برآمد کرنے پر تبادلہ خیال کیاگیا- توانائی، کان کنی اور صنعتی شعبوں میں قازقستان کی مہارت سے استفادہ کرنے پر گفتگو کی گئی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں۔ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں تعاون پر بھی گفتگو کی گئی- زرعی شعبے میں تعاون اور زراعت کی ترقی اور زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے ٹیکنالوجی کے تبادلے پر اتفاق کیاگیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز اور قازقستان کے سفیریرڑان کِسٹافن نے تجارتی اور اقتصادی منصوبوں میں شراکت داری کیلئے کام کرنے پر اتفاق کیا-
مریم نواز