علی امین خان گنڈاپور کا پی آر سی سنٹر ڈیرہ میں گندم خریداری مہم کا افتتاح

علی امین خان گنڈاپور کا پی آر سی سنٹر ڈیرہ میں گندم خریداری مہم کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

                                                            ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور نے پی آر سی سنٹر ڈیرہ میں گندم خریداری مہم 2024کا افتتاح کردیا، اس حوالے سے صوبائی وزیر خوراک ظاہرشاہ طورو بھی ان کے ہمراہ موجود تھے اس موقع پر ایم این اے ٹانک داور خان کنڈی ، آرپی او ڈیرہ ناصر محمود ستی ،ڈی پی او ڈیرہ ناصر محمود ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشدخٹک، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ فوڈ ڈیرہ نذیر الرحمن خان ،ڈی ایف سی عادل بادشاہ ، اے ایف سی فخر خان محسود،فوڈ انسپکٹرز سردار جنید خان گنڈاپور، جمیل خان مروت اور چوہدری خلیق الرحمن سمیت معززین علاقہ ،اعلیٰ حکام اور زمیندار شریک تھے، صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے مہمان خصوصی کو گندم خریداری اور سٹوریج کے حوالے سے بریفنگ دی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے مقامی زمینداروں سے تین لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے مقامی زمینداروں سے 40 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی، انہوں نے کہاکہ زمینداروں کی خوشحالی اور ان کو سہولیات کی فراہمی انکی ترجیحات میں سرفہرست ہیں ، گندم خریداری مہم میں شفافیت اور معیاری کوالٹی کو یقینی بنایا جائےگا، رشوت دینے اور لینے والے دونوں کےخلاف کاروائی کی جائے گی ، انہوں نے بتایا کہ پیسکو سے گندم نہ خریدنے سے خیبرپختونخواہ کو 12ارب روپے کا فائدہ ہوا ہے، انہوں نے کہاکہ سیلاب سے محکمہ خوراک کے گوداموں کو پہنچنے والے نقصانات پر ان گوداموں کی تعمیر و مرمت کرائی جائے گی ۔انہوں نے اس موقع پر محکمہ خوراک کی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کیا کہ جنہوں نے گندم خریداری مہم میں لائق تحسین کام کیا۔ 

مزید :

صفحہ اول -