معروف براڈ کاسٹر پیئرس مورگن نے شو کے دوران اسرائیلی ترجمان کو لاجواب کر دیا
نیویارک (ویب ڈیسک) معروف براڈ کاسٹر پیئرس مورگن نے اپنے شو کے دوران اسرائیلی حکومت کے ترجمان کو لاجواب کر دیا۔
پیئرس مورگن نے اپنے شو میں شریک اسرائیلی ترجمان سے پوچھا کہ اسرائیل کے خیال میں اس کی فوجی کارروائی میں اب تک کتنے فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں؟اسرائیلی ترجمان ایوی ہیمن نے جواب دیا کہ اسرائیل نے حماس کے 14 ہزار ارکان کو قتل کیا ہے مگر اس دوران کتنے عام شہری مارے گئے،اس کا انہیں علم نہیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران 7 اکتوبر سے اب تک 35 ہزار 287 فلسطینی شہید جبکہ 78 ہزار 204 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، شہید اور زخمیوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔