لاہور کے جی پی او چوک پر پولیس اور وکلا ءکے درمیان تصادم کے واقعے کا مقدمہ درج لیکن کون کونسی دفعات لگائی گئیں؟ جانیے
لاہور (ویب ڈیسک) جی پی او چوک پر پولیس اور وکلا ءکے درمیان تصادم کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق پولیس اور وکلا ءکے درمیان تصادم کا مقدمہ تھانا پرانی انارکلی میں انسپکٹر جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں سڑکوں کی بندش، تشدد اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق وکلاء کی بڑی تعداد پولیس پر حملہ آور ہوئی، وکلاء کے حملے میں ایس ایچ او نیو انارکلی، ایس ایچ او اچھرہ سمیت 5 اہلکار زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ لاہور کے جی پی او چوک پر سول عدالتوں کی منتقلی اور وکلاء پر دہشتگری کے مقدمات کے خلاف وکلاء کے احتجاج کے دوران وکلاء نے رکاوٹیں ہٹا کر ہائیکورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی۔ پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے وکلاء کو ہائی کورٹ میں داخل ہونے سے روکنے اور مظاہرین کے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی، پولیس نے وکلاء مظاہرین کےخلاف واٹرکینن کا استعمال بھی کیا۔
پولیس کی جانب سے وکلا ءکی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں، 50 سے زائد وکلاء کو حراست میں لیا گیا جبکہ جھڑپوں میں 2 ایس ایچ اوز سمیت 5 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔