دہشتگردی کی سازش کاشک، برطانیہ میں3 افراد گرفتار

دہشتگردی کی سازش کاشک، برطانیہ میں3 افراد گرفتار
دہشتگردی کی سازش کاشک، برطانیہ میں3 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی پولیس نے دہشتگردی کی سازش کے شک میں3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بولٹن، گریٹ لیور، ابرام اور ہنڈلی ایریاز سمیت شمالی انگلینڈ کے 4 مقامات پر چھاپوں کے دوران گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل راب پوٹس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جائے گی تاہم دہشتگردی کی مبینہ سازش کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کے نام اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کی عمریں 35، 36 اور 51 برس ہیں۔

مزید :

برطانیہ -