عمرکوٹ میں سروری جماعت کے صدر پر قاتلانہ حملہ کے خلاف احتجاج

عمرکوٹ میں سروری جماعت کے صدر پر قاتلانہ حملہ کے خلاف احتجاج
عمرکوٹ میں سروری جماعت کے صدر پر قاتلانہ حملہ کے خلاف احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر سے)سروری جماعت کے مقامی رہنماؤں اور مریدین نے ضلع مٹیاری میں جماعت کے صدر رزاق ڈنو ہموپوٹو پر قاتلانہ حملہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ، سید ذوالفقار علی شاہ لکیاری ،نبی بخش پنھور،حاجی قیصر راجڑ اور دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ رزاق ڈنو ہموپوٹو پر حملہ کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیاجائے۔

  پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم رزاق ڈنو ہموپوٹو پر مبینہ قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، ملوث افراد کو فوری طورپر گرفتار کیا جائے، مظاہرے سے سروری جماعت عمرکوٹ کے رہنماؤں اللہ وسایو کمبار،رجب رونجھو، اسماعیل ساند،میرحسن نقرچ نے بھی خطاب کیا اورکہاکہ اگر مٹیاری پولیس نے جلد رزاق ڈنوہموپوٹو پر قاتلانہ حملہ میں ملوث افراد کو گرفتار نہ کیا تو سروری جماعت سندھ بھر میں وسیع احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوگی ،اس موقع پر مظاہرین  نعرے بازی کرتے رہے۔