جمعیت علماءاسلام (ف) آج پشاور میں پاور شو کرے گی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) آج پشاور میں پاور شو کرے گی۔
سیکرٹری اطلاعات کے مطابق جے یو آئی کےسربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے، آج ہونے والے اجتماع میں صوبے بھر سے ورکرز شریک ہوں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے آج کے جلسے کو عوامی ریفرنڈم قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ دنیا کو بتائیں گے کہ کس طرح اسمبلیاں بیچی گئی ہیں، موجودہ ایوان عوام کا نمائندہ پارلیمنٹ نہیں ہے۔ عوام کی رائے دہی پر ڈاکہ ڈالنے والے آج عوامی رد عمل بھی دیکھیں گے۔