وزیراعظم سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے پر گفتگو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائزر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے موقع پر وزیراعظم نے مارٹن رائزر کو ٹیکس نظام ڈیجیٹلائزیشن، پاور سیکٹر اور زرعی شعبے میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مارٹن رائزر نے کہا کہ ورلڈ بینک معیشت کی بحالی کے سفر میں پاکستان سے تعاون کیلئے تیار ہے۔اس سے پہلے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) امجد زبیر ٹوانہ نے ملاقات میں مارٹن رائزر کو ایف بی آر کے اصلاحاتی ایجنڈے، ہارمونائزیشن آف سیلز ٹیکس اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر بریفنگ دی۔