بلاول بھٹو سے ایم پی اے سید امیر علی شاہ کی ملاقات ،عمرکوٹ ،تھرپارکر کے مسائل سے آگاہ کیا
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر سے)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ،پیپلزپارٹی نے عام انتخابات میں عوام سے جو وعدہ کئے ہیں وہ انشاءاللہ پورے کئے جائیں گے ،عمرکوٹ سے منتخب پیپلزپارٹی کے ایم پی اے سید امیر علی شاہ نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی ، انہوں نے بلاول بھٹو کو ضلع اور تھرپارکر کے مختلف مسائل اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ،ایم پی اے سید امیر علی شاہ نے بلاول بھٹو کو عمرکوٹ ضلع میں میڈیکل یونیورسٹی ،راجہ رستی سے عمرکوٹ کے مین روڈ کی جلد سے جلد تعمیر، عمرکوٹ سے رتنور روڈ کی تعمیر ،ڈھورنارو سےانڑآباد، نونہیو سے حویلی چھور تک وسیع روڈ کی تعمیر اور عمرکوٹ سٹی کےلئے پینے کے صاف پانی کے منظور شدہ منصوبے کو جلد مکمل کرانے کا مطالبہ کیا، اس موقع پر بلاول بھٹو نے رکن سندھ اسمبلی کو یقین دلایا کہ انشاءاللہ تمام منصوبے جلد مکمل کرائے جائینگے ۔