حافظ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حافظ آباد میں داماد نے کلہاڑیوں کے وار کر کے سسر کو قتل کر دیا، مقتول کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق حافظ آباد کے علاقے ڈنگہ شمیر میں گزشتہ رات داماد حق نواز نے کلہاڑی کے وار کر کے سسر اللّٰہ دتہ کو قتل کر دیا۔ ملزم بیوی کے حصے کی زمین سسر سے مانگتا تھا، جبکہ مقتول اپنی زندگی میں بیٹی کو حصہ دینے پر راضی نہ تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات انجام دینے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔