گندم سکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کے کام نہ کرنے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

گندم سکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کے کام نہ کرنے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی
گندم سکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کے کام نہ کرنے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اربوں روپے کی درآمدی گندم کی تحقیقات کے معاملے پر سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے کام مکمل نہ کرنے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں۔

آج نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے درآمدی گندم کی تحقیقات کرنے والی تحقیقاتی کمیٹی کے مینڈیٹ میں مزید اضافے کا حکم دے دیا۔اربوں روپے کی درآمدی گندم کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کو 13 لاکھ میٹرک ٹن کیڑوں والی درآمدی گندم کی تحقیقات بھی سونپ دی گئی۔وزیر اعظم کی ہدایت پرپہلے سے قائم کمیٹی ہی کیڑوں والی درآمد گندم سے متعلق انکوائری کرے گی۔

درآمدی گندم کی تحقیقاتی کمیٹی کے ٹائم فریم میں بھی اضافہ کردیا گیا، کمیٹی رواں ہفتے تمام معاملے پر اپنی تحقیقات مکمل کرے گی، کمیٹی کی جانب سے رپورٹ آئندہ ہفتے وزیراعظم کو پیش کی جائے گی ۔سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کو کمیٹی کے کام میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے گزشتہ روز آگاہ کردیا تھا۔وزارت فوڈ سیکیورٹی کے فوڈ کمشنر کی سربراہی میں قائم 3 رکنی کمیٹی کو کام سے روک دیا گیا۔

یاد رہے کہ وزارت فوڈ سیکیورٹی کی کمیٹی بھی کیڑوں والی درآمدی گندم کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی تھی۔