پرویزالہٰی اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل ، کونسی کلاس فراہم کی گئی؟ اہم خبر آ گئی 

پرویزالہٰی اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل ، کونسی کلاس فراہم کی گئی؟ اہم ...
پرویزالہٰی اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل ، کونسی کلاس فراہم کی گئی؟ اہم خبر آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزالہٰی کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس میں رکھا گیا ہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو اینٹی کرپشن کیسز میں عدالت میں پیشی کیلئے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ چودھری پرویزالہٰی پر اینٹی کرپشن لاہور میں مقدمات درج ہیں، پرویز الہٰی اس سے پہلے بھی کوٹ لکھپت جیل میں رہ چکے ہیں۔