لاہور اور پشاور کور میں فوجی اعزازات دینے کی تقریبات کا انعقاد

لاہور اور پشاور کور میں فوجی اعزازات دینے کی تقریبات کا انعقاد
لاہور اور پشاور کور میں فوجی اعزازات دینے کی تقریبات کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک آرمی کی لاہور اور پشاور کور میں تقریبات کا انعقاد ہوا جن میں فوجی جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، تمغہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔
روز نامہ ا±مت کے مطابق پاک آرمی کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور کور میں فوجی اعزازات سے نوازنے کی تقریب کا انعقاد ہوا، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا ستارہ امتیاز ملٹری نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں آرمی کے اعلیٰ افسران اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، فوج افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا، 25 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، 27 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 18 شہید سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، شہداء کے تمغے ان کے اہل خانہ نے وصول کئے.
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پشاور کور میں بھی فوجی اعزازات سے نوازنے کی تقریب کا انعقاد ہوا، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات مہمان خصوصی تھے، تقریب میں اعلیٰ افسران اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، فوجی افسروں اور جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، تمغہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا، 4 شہید جونیئر کمیشنڈ افسروں اور 29 سپاہیوں کے رشتہ داروں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، 5 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 15افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

مزید :

دفاع وطن -