سیریز’ہیرامنڈی‘ میں سوناکشی سنہا کے بے باک سین کی عکسبندی کے دوران ایک اور خاتون کی بھی سیٹ پر موجودگی کا انکشاف

سیریز’ہیرامنڈی‘ میں سوناکشی سنہا کے بے باک سین کی عکسبندی کے دوران ایک اور ...
سیریز’ہیرامنڈی‘ میں سوناکشی سنہا کے بے باک سین کی عکسبندی کے دوران ایک اور خاتون کی بھی سیٹ پر موجودگی کا انکشاف
سورس: Instagram/aslisona

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی نیٹ فلکس سیریز ’ہیرامنڈی‘ کے اداکار اندریش ملک نے ساتھی اداکارہ سوناکشی سنہا کے ساتھ فلمائے گئے ایک بے باک سین کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ اس سین کی عکسبندی کے دوران اداکارہ کی والدہ بھی سیٹ پر موجود تھیں۔ 
بھارتی نیوز ویب سائٹ ’نیوز 18‘ کے مطابق ایک انٹرویو میں اندریش ملک نے کہا ہے کہ ’’اس سین میں سوناکشی سنہا کو اپنی ٹانگوں سے میرے سر کو پکڑنا تھا اور اس وقت سوناکشی کی والدہ پونم سنہا سیٹ پر موجود تھیں۔ سوناکشی کے ساتھ یہ بے باک سین فلماتے ہوئے ان کی والدہ کی وجہ سے میں شرم محسوس کر رہا تھا تاہم سوناکشی نے مجھے اطمینان دلایا۔‘‘
اندریش ملک کہتے ہیں کہ ’’اس سیریز کی شوٹنگ کے دوران ایسے کئی واقعات ہوئے جو میرے لیے یادگار ہیں۔ ‘‘ واضح رہے کہ اس فلم میں سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی شرمین سیگل بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ سیریز میں ان کی موجودگی کے سبب ایک بار پھر بالی ووڈ میں نیپوٹزم کی بحث چھڑ گئی ہے اور لوگ سنجے لیلا بھنسالی کو اقرباء پروری کے طعنے بھی دے رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -