خوبصورتی کے لیے پلاسٹک سرجری کرانے والے نوجوان کی دوران آپریشن موت ، سی سی ٹی وی سامنے آئی تو ایسا انکشاف کہ ہرکوئی کانپ کر رہ گیا

خوبصورتی کے لیے پلاسٹک سرجری کرانے والے نوجوان کی دوران آپریشن موت ، سی سی ...
خوبصورتی کے لیے پلاسٹک سرجری کرانے والے نوجوان کی دوران آپریشن موت ، سی سی ٹی وی سامنے آئی تو ایسا انکشاف کہ ہرکوئی کانپ کر رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیئول(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا میں خوبصورتی کے لیے پلاسٹک سرجری کرانے والے نوجوان کی دوران آپریشن موت واقع ہو گئی۔ بعد ازاں نوجوان کی والدہ نے آپریشن تھیٹر کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی تو اس میں ایسی ہولناک چیز دیکھ لی کہ وہ کانپ کر رہ گئی اور ڈاکٹروں کے خلاف پولیس سے رجوع کر لیا۔
ڈیلی سٹار کے مطابق 24سالہ یونیورسٹی طالب علم کوون ڈئی ہی اپنی ٹھوڑی اور چہرے کے دیگر عوارض کی پلاسٹک سرجری کرانے کے لیے کلینک گیاتھا جہاں اس کی موت ہونے کے بعد ڈاکٹر ز نے فون کرکے اس کے بھائی کو بلایا اور میت اس کے حوالے کر دی۔ 
کوون ڈئی کی والدہ نے آپریشن تھیٹر کی فوٹیج دیکھی تو کیا دیکھا کہ تین گھنٹے کے آپریشن کوون ڈئی کے جسم سے اس قدر خون بہا کہ نرسوں نے 13بار آپریشن تھیٹر کے فرش سے خون صاف کیا۔ ویڈیو میں کوون ڈئی کی والدہ نے دیکھا کہ آپریشن کے دوران ایک گھنٹے بعد ڈاکٹر نے کوون کو ایک زیرتربیت ڈاکٹر کے حوالے کیا اور خود آپریشن تھیٹر سے باہر چلا گیا۔ 
رپورٹ کے مطابق اس زیرتربیت ڈاکٹر کے اناڑی پن نے کوون ڈئی کی جان لے لی۔ ایک پوڈ کاسٹ میں سٹیفنی نامی ایک تفتیش کار نے بتایا ہے کہ جنوبی کوریا کے پلاسٹک سرجری کے ہسپتالوں میں جعلی ڈاکٹرز سے آپریشن کروانا معمول بن چکا ہے۔ اصلی ڈاکٹر آپریشن شروع کرتا ہے اور کچھ ہی دیر بعد وہ مریض کو گھوسٹ ڈاکٹر کے حوالے کرکے آپریشن تھیٹر سے چلا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے کوون ڈئی کی موت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔