میاں بیوی کوواقعی ایسا چراغ مل گیاجس سے نکلنے والے’جن‘ نے ان کی تین خواہشات پوری کر دیں
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) چراغ رگڑنے سے جن نکلنے اور انسان کی خواہش پوری کرنے کے متعلق قصے کہانیوں میں سنا تھا تاہم امریکہ میں ایک میاں بیوی کو سچ مچ ایسا چراغ مل گیا جس سے نکلنے والے’جن‘ نے انہیں تین خواہشات کا موقع اور تینوں خواہشات پوری بھی کر دیں۔
ڈیلی سٹار کے مطابق رون نواک اور مشعیل بش نامی اس میاں بیوی نے ’ٹریژر گیمز‘ (Treasure Games)کی طرف سے منعقد کرائے گئے ایک لاٹری مقابلے میں 2ماہ تک شرکت کی اور بالآخر وہ چراغ جیتنے میں کامیاب ہو گئے، جس کے ذریعے انہیں تین خواہشات کے اظہار کا موقع دیا گیا اور وہ خواہشات پوری کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ چراغ جیتنے کے بعد ٹریڑر گیمز کی طرف سے نواک اور مشعیل کو 10لاکھ ڈالر نقد انعام یا تین خواہشات کا آپشن دیا گیا جن میں سے نواک اور مشعیل نے تین خواہشات کا انتخاب کیا۔ انہوں نے پہلی خواہش یہ کی کہ ٹریژر گیمز اس فلاحی تنظیم کو چندہ دے گی، جس نے نواک کو رہائش دی تھی، جب وہ بے گھر تھا۔
دوسری خواہش میں انہیں ایک موٹل دیا گیا اور تیسری خواہش میں انہیں ایک سپرنٹر وین دی گئی۔مشعیل کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے جن تین خواہشات کا انتخاب کیا، ان کی مالیت بھی لگ بھگ 10لاکھ ڈالر ہی بنتی ہے۔ ہم نے فلاحی مقصد کے لیے چندہ بھی دیا، اپنے لیے ایک موٹل بھی حاصل کر لیا، جس ہم روزگار کا ذریعہ بنائیں گے اور اپنے کتوں کے لیے سپرنٹر وین بھی حاصل کر لی۔‘‘