معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گردوں کوصفحہ ہستی سے مٹادیں گے،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی گوادر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت

معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گردوں کوصفحہ ہستی سے مٹادیں گے،وزیر ...
معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گردوں کوصفحہ ہستی سے مٹادیں گے،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی گوادر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے گواد ر میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے خانیوال سے تعلق رکھنے والے7 افراد کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گردوں کوصفحہ ہستی سے مٹادیں گے۔