بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ 

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ 
بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اتر پردیش(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے مسلمان گورنر عارف محمد خان نے بابری مسجد کی جگہ بنائے گئے رام مندر میں سجدہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹویٹر) پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں نے ایودھیا کے رام مندر میں مورتی کے سامنے سجدہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو کے پسِ منظر میں ہندو مذہب کے نعرے بھی سنے جاسکتے ہیں۔گورنر عارف محمد خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ انہوں نے رام مندر کا دورہ کرکے ہندو دیوتاوں کی پوجا کی۔اس موقع پر بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف محمد خان نے کہا کہ میں جنوری میں دو بار ایودھیا آیا تھا، یہاں آکر آج بھی پہلی بار جیسا ہی محسوس کررہا ہوں۔عارف محمد خان نے کہا کہ یہاں آنا میرے لئے خوشی کی بات نہیں بلکہ یہ میرے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ میں نے یہاں آکر پوجا کی۔بھارتی گورنر کی ویڈیو پر جہاں ہندو انتہا پسند انہیں سراہتے نظر آرہے ہیں تو وہیں مسلمانوں کی جانب سے عارف محمد خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔