ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج صبح سے آپ کو انشاءاللہ اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی جو لوگ عرصہ دراز سے بندش وغیرہ میں چلے آ رہے تھے وہ خاص طور پر آج اس س نکلنے کی خوشخبری سن لیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اللہ مزید آپ کو اس راستے پر ڈال دینگے جس کے آپ حقدار ہیں بڑا وقت مشکل میںگزارہ ہے جس نے ہر معاملے میں پریشانی دی۔اب انشاءاللہ ایسا بالکل نہیں ہو گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
مستقبل کے حوالے سے اب اچھی خبریں ملنا شروع ہو گئی ہیں۔ انشاءاللہ اب تیزی سے معاملات ٹھیک ہو جائینگے۔آج بس خود کو دِل و جذبات جیسے سلسلے سے دور کرنے کی کوشش کریں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اللہ نے چاہا تو آج وہ سلسلہ شروع ہونے کی خبر ملے گی، جس کےلئے بہت انتظار کیا اور رشتے وغیرہ میں بھی جاری بندش کا خاتمہ شروع ہونے سے یہ معاملہ بھی بہتر ہو جائے گا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک ضرورت صبح پوری ہو سکتی ہے اور جو بھی لوگ مقدمے انکوائری کا سامنا کر رہے تھے اللہ نے چاہا تو اب نجانے حاصل کر لیں گے اور آج سے وکہ اپنے مقصد کی جانب بڑھیں گے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر.
ایک بند سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے، روزگار و نوکری کا سلسلہ بہتر ہو سکے گا اور جن کو کسی بھی طرف سے پیسوں کی امید تھی وہ بھی پوری ہونے کی امید ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو اپنوں نے دھوکا دیا ہے اب ان سے دوری اختیار کریں تاکہ بدلہ لیں۔ معاف کر کے اپنی زندگی کا نئے سرے سے آغاز کریں۔ آج کا دن انشاءاللہ آپ کی رہنمائی ضرور کرےگا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
دنیاوی کام تو چلتے رہیںگے، روحانی طور پر بے حد کمزوری جو ہے پہلے اسے دور کریں۔ نماز کو پکڑیں۔اس سے پریشانیاں خودبخود دور ہو جائیں گی اور آپ کچھ معاملات سے بچ جائینگے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اللہ نے چاہا تو سب اچھا ہی ہو گا۔ آپ بس اُس کام سے دور رہیںجو غیر فطری اور غیر شرعی ہے۔اپنے دِل کو فضول کاموں سے بچا کر چلیں گے تو اللہ پاک بھی مہربان رہیں گے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ ایک جگہ جیسے بلاک ہو گئے ہیں اس لئے صدقہ دیں اور خاموشی سے فی الحال موجودہ کام پر توجہ برقرار رکھیں اور اولاد کا معاملہ بھی خود دیکھیں یہاں لاپرواہی نہیںکرنی۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اللہ نے چاہا تو آج مالی طور پر روزگار کے حصول میں بہتری محسوس ہو گی اور جو بات پریشان کر رہی تھی،اُس کا بھی کوئی حل ضرور نکل آئے گا باہر کا شخص مدد کرے گا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک جانب سے ضرورت پوری ہونے کی امید ہے مگر جو امید آپ نے لگا رکھی ہے اُس کے لئے ابھی انتظار ضروری ہے اور وت کے ساتھ چلانا سیکھیں اسی میں بحکم اللہ بہتری ہے۔