خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

May 09, 2025 | 04:09 PM

خضدار(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 3 اعشایہ 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔

مزیدخبریں