پی ٹی آئی رہنما  جیل سے رہا

پی ٹی آئی رہنما  جیل سے رہا
پی ٹی آئی رہنما  جیل سے رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریکِ انصاف کے رہنما میاں عباد فاروق کو لاہورکی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق میاں عباد فاروق 9 مئی کے کیسز میں کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے۔جیل سے رہائی کے بعد میاں عباد فاروق اپنے گھر پہنچ گئے۔

 واضح رہے کہ مئی 2023ء میں لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 148 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر میاں عباد فاروق نے جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا اور یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو جناح ہاؤس کو آگ لگانے کا ذمے دار ٹھہراتے ہوئے پارٹی ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔