بھارت کے 3 رافیل سمیت5 طیارے کتنے ناٹیکل میل اور کتنی بلندی پر گرائے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

بھارت کے 3 رافیل سمیت5 طیارے کتنے ناٹیکل میل اور کتنی بلندی پر گرائے گئے؟ ...
بھارت کے 3 رافیل سمیت5 طیارے کتنے ناٹیکل میل اور کتنی بلندی پر گرائے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کی بزدلانہ کارروائی کے دفاع میں انڈین ایئر فورس کے 5 طیارے گرائے گئے تھے جن میں 3 رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔ پاکستان کے عسکری حکام نے انٹرنیشنل میڈیا کے نمائندوں کے سامنے طیاروں کو گرانے کے ثبوت پیش کردیئے ہیں۔ حالیہ کشیدگی کے دوران بھارتی طیارے گرنے کے  تمام واقعات لائن آف کنٹرول اور اس کے نزدیک علاقوں میں پیش آئے۔

رافیل 1:
یہ طیارہ بھلیسہ (Bhalessa) سے 23 ناٹیکل میل کے فاصلے پر،  288 فٹ کی بلندی پر مار گرایا گیا۔
رافیل 2:
دوسرا رافیل جموں سے 13 ناٹیکل میل دور، صرف 114 فٹ کی بلندی پر نشانہ بنایا گیا۔
رافیل 3:
تیسرا رافیل سرینگر سے 41.4 ناٹیکل میل کی دوری پر، 144 فٹ کی بلندی پر گرایا گیا۔
Su-30MKI:
بھارت کا معروف جنگی طیارہ Su-30MKI سرینگر سے 19 ناٹیکل میل دور، 192 فٹ کی بلندی پر مار گرایا گیا۔
MiG-29:
پرانا مگر طاقتور MiG-29 طیارہ سرینگر سے 20.5 ناٹیکل میل کے فاصلے پر، 243 فٹ کی بلندی پر تباہ ہوا۔
 

مزید :

دفاع وطن -قومی -